تازہ ترین

حاجی علی مدد جتک کی کھلی کچہری، عوام نے مسائل اور شکایات پیش کردیں

0

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل، مشکلات اور شکایات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے عوامی وفود اور شہریوں کے مسائل توجہ اور تحمل سے سنے اور متعلقہ محکموں و حکام کو شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بنیادی سہولیات، ترقیاتی کاموں، صحت، تعلیم، بجلی، سڑکوں اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔

حاجی علی مدد جتک نے یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں سے رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہے، جبکہ عوام سے براہِ راست رابطہ اور ان کے مسائل سننا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کے مطابق حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے اور فوری نوعیت کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کو اپنی دہلیز پر مسائل کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور متعلقہ حکام کے ذریعے ان کے حل کو یقینی بنانا ہے۔ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر عوام نے کھلی کچہری کے انعقاد اور اپنے مسائل براہِ راست سننے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پیش کیے گئے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ادارے عملی اقدامات کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.