تازہ ترین

صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، مسائل باہمی اتفاق اور اتحاد سے حل کرنے پر اتفاق

0

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ملک کو درپیش معاملات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ مسائل اور چیلنجز کو باہمی مشاورت، اتفاق اور اتحاد کے ذریعے حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں ملکی معاملات پر مشترکہ مشاورت اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدرِ مملکت کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی، تاہم جاری بیان میں اس حوالے سے کسی مخصوص فیصلے یا آئندہ لائحہ عمل کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.