تازہ ترین

ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں تین روز کیلیے کمی

0

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 21 سے 23 نومبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 357 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور یہ 23 نومبر کی رات تک نافذ العمل رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.