تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

0

وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرنے پر قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 90 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز بھی جیت لی۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ مقابلوں میں بھی بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے مزید اعزازات حاصل کرے گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کامیابیوں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.