وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام افراد اور جماعتوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی حکومت سے پیٹرول پر عائد لیوی مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہونے کے باعث اس مطالبے پر عمل درآمد ممکن نہیں، البتہ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔