صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے پانچ آرڈیننسز اور مختلف شعبوں سے متعلق 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے منظور کیے گئے پانچ آرڈیننسز میں خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع)، خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ)، خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026، خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 شامل ہیں۔
صدر مملکت نے جن 12 بلوں کی منظوری دی، ان میں آرکائیول میٹیریل (تحفظ اور برآمدات پر کنٹرول) (ترمیمی) بل 2026، پاکستان اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، ایریا آف اسٹڈی سینٹرز (ترمیمی) بل 2026، سینٹرز آف ایکسی لینس (ترمیمی) بل 2026، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2026، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2026 اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
منظور کیے گئے دیگر بلوں میں نیشنل رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی (ترمیمی) بل 2026، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان (ترمیمی) بل 2026، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان ٹورسٹ گائیڈز (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔