امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس سائبر حملے میں ہیک
امریکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے فیورٹ بیورو آف انویسٹی گیشن یعنی ایف بی آئی کے حساس جرائم کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں مجرموں کے ریکارڈ، گرفتاری کے وارنٹس اور بیک گراؤنڈ سے متعلق حساس معلومات لیک ہو گئی ہیں۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق نیشنل کرائم انفارمیشن سینٹر کو اس سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا، جو ملک بھر کے پولیس اداروں کو اہم اور حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرتا ہے۔
دستاویزات اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بڑے سکیورٹی واقعے میں نہ صرف ایف بی آئی کا نظام متاثر ہوا بلکہ امریکی محکمہ زراعت کا کمپیوٹر نیٹ ورک بھی سائبر حملے کی زد میں آ گیا۔ امریکی محکمہ زراعت کے حکام نے سائبر حملے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈیجیٹل نظام سے ڈیٹا چوری کرنے کی باقاعدہ کوشش کی گئی ہے۔
امریکی حکام نے دونوں اہم اداروں پر ہونے والے سائبر حملوں کی نوعیت، ممکنہ نقصانات اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیکرز کی شناخت کے لیے جامع تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس سکیورٹی نقب کے پیچھے کون سا گروہ ملوث ہے۔