تازہ ترین

طالبان حکومت کی پابندیوں سے افغانستان میں صحت، تعلیم اور امدادی سرگرمیاں متاثر

0

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے عائد پابندیاں اور انتظامی مداخلت بین الاقوامی انسانی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں، جس کے باعث صحت، تعلیم اور بنیادی امداد سمیت مختلف شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کے 29 واقعات پیش آئے، جن میں مختلف انتظامی پابندیاں اور مداخلتیں شامل تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان رکاوٹوں کے باعث صحت اور تعلیم کے شعبوں کے ساتھ خواتین کے تحفظ اور بنیادی انسانی امداد کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

اوچا کے مطابق طالبان حکام کی جانب سے معاہدوں پر دستخط میں تاخیر اور امدادی کارکنوں کی نقل و حرکت محدود کرنے جیسے اقدامات نے انسانی امداد کی فراہمی میں مشکلات پیدا کیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی امدادی ادارے سیو دی چلڈرن کے سروے میں افغان مہاجر خاندانوں کو درپیش سنگین انسانی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سروے کے مطابق 90 فیصد افغان مہاجر خاندان خوراک، 73 فیصد رہائش جبکہ 62 فیصد طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں سامنے آنے والے اعدادوشمار افغانستان میں انسانی امداد کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور متاثرہ خاندانوں کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.