سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی