تازہ ترین

ایران کے جزیرہ قشم میں مبینہ امریکی میزائل حملہ، دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

0

تہران: ایران کے جنوبی جزیرے قشم میں مبینہ امریکی میزائل حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم واقعے میں جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق جزیرہ قشم کی فضا میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے جزیرے پر میزائل گرنے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مبینہ امریکی میزائل جزیرہ قشم کے مضافاتی علاقے میں گرا۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ ممکنہ نقصانات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.