بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کو 25 ہزار ملازمتیں فراہم کرے گی، جن پر بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن علاقوں کے نوجوان تیل کے کاروبار کو اپنا مستقبل سمجھ رہے تھے، وہاں انہیں زیادہ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ روزگار کے متبادل مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج معالجے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے لیے ملازمتوں کی فراہمی میں تعاون پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا شکریہ بھی ادا کیا۔