تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

0

کراچی: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے پابندی 23 دسمبر 2026 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام کمرشل، جیٹ مسافر اور فوجی طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 کو بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں اب مزید توسیع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.