کراچی: پورٹ قاسم پر ایل پی جی کی بھاری کھیپ لے کر ایک اور جہاز پہنچ گیا ہے، جہاں اب تک کی سب سے بڑی ایل پی جی کھیپ کی ہینڈلنگ کی گئی ہے۔
ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق ایل پی جی کیریئر پیسیفک اسٹار ون ای وی ٹی ایل برتھ پر پہنچا ہے، جس میں 21 ہزار 115 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پورٹ قاسم پر اب تک ہینڈل کی جانے والی ایل پی جی کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کیریئر سی شائن بھی آؤٹر اینکریج پر موجود ہے، جس میں پیسیفک اسٹار ون سے زیادہ یعنی 21 ہزار 866 میٹرک ٹن ایل پی جی لدی ہوئی ہے۔