قطر کے وزیر داخلہ اور داخلی سلامتی فورس (لخویہ) کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ائیرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے قطری ہم منصب کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ قطری وزیر داخلہ کے اس دورے سے پاکستان اور قطر کے درمیان موجود برادرانہ اور باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کو نئی جہت ملے گی۔