تازہ ترین

ازدواجی زندگی خوشگوار ہے، شوہر سے علیحدگی کی خبروں میں صداقت نہیں، ریما خان

0

کراچی: پاکستانی اداکارہ ریما خان نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں اور علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں کینیڈا میں ایک نجی اسپتال کے فنڈ ریزنگ شوز میں مصروف ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ریما خان کا کہنا تھا کہ فلم ’پنچھی پیارے‘ سائن کرنے کے بعد سے ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہے اور شوہر سے علیحدگی یا طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.