تازہ ترین

ہانیہ عامر بھی کرن اوجلا کی مداح نکلیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

0

کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی پنجابی گلوکار کرن اوجلا کے گانوں کی مداح نکلیں، ان کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر گلوکار کے مقبول گانے ’’اشکے‘‘ کی دھن پر جھومتی اور بول گنگناتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ سرگرمیوں کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ کرن اوجلا کا گانا سنتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔

تاہم اس ویڈیو میں مداحوں کی دلچسپی صرف ہانیہ کے بے ساختہ انداز تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کا تحریر کردہ کیپشن بھی خاص توجہ حاصل کرگیا۔ اداکارہ نے لکھا ’’سر جی، کیا طریقہ کار ہے؟‘‘

مداح اس جملے کو گانے کے بول اور اس میں بیان کیے گئے مہنگی گاڑیوں، قیمتی جوتوں اور شاہانہ طرز زندگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے لیے ہانیہ کا یہ دلچسپ انداز مسکراہٹ کا سبب بن گیا۔

ہانیہ عامر اس سے قبل بھی بھارتی فلمی اور پنجابی موسیقی سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکی ہیں۔ ایک میوزک کنسرٹ کے دوران گلوکار بادشاہ اور کرن اوجلا کے ساتھ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.