تازہ ترین

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک، اسلحہ برآمد

0

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ضلع بنوں کے علاقے گیدڑ کیمپ میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گیدڑ کیمپ میں خوارج کی موجودگی کی تصدیق کے بعد فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران چھپے ہوئے 2 زخمی خوارج نے فائرنگ کی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دونوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 ایل ایم جیز، 7 ایس ایم جیز، 8 دستی بم اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ٹی ٹی پی کا پرچم، 6 موبائل فون، بندوقوں کی بیلٹس اور دیگر سازوسامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.