تازہ ترین

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے ماسکو میں ایوارڈ جیت لیا

0

پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ماسکو میں منعقدہ انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دنانیر مبین کو پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اداکارہ اس بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھیں اور بالآخر یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

فلم ’میرا لیاری‘ میں کراچی کے تاریخی علاقے لیاری کی ثقافت اور وہاں کے لوگوں کی زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ فلم میں کھیلوں کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم سماجی موضوعات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.