تازہ ترین

نئی نسل کامیابی کو مختلف انداز سے دیکھتی ہے، اننیا پانڈے

0

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری (نیپوٹیزم) کے حوالے سے جاری بحث پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے والد اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہونے پر فخر ہے اور وہ اپنے خاندانی پس منظر کی وجہ سے ملنے والی مراعات کو تسلیم کرتی ہیں۔

نئی دہلی میں منعقدہ 24ویں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اننیا پانڈے کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے ساتھ وابستگی سے انکار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ وہ نہیں چاہتیں کہ چنکی پانڈے کی بیٹی ہونے کو کسی منفی انداز میں دیکھا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر روز اس بات پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ انہیں اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کرتیں کہ انہیں زندگی میں خصوصی مواقع اور مراعات حاصل ہوئی ہیں۔

اننیا پانڈے نے اسی گفتگو میں نوجوان نسل، خصوصاً جنریشن زی (Gen Z) کے بارے میں پائے جانے والے عمومی تاثر پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ کامیابی کے بارے میں اس کی سوچ گزشتہ نسلوں سے مختلف ہے۔

اداکارہ کے مطابق پہلے کامیابی کے لیے ایک مخصوص راستہ اختیار کرنا ضروری سمجھا جاتا تھا، تاہم آج کی نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں اور ترجیحات کے مطابق کامیابی کی تعریف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود زیادہ وقت کام کرنے اور مصروف رہنے کو پسند کرتی ہیں، لیکن ان کی نسل میں کوئی دوسرا شخص کم وقت کام کرکے بھی کامیاب ہوسکتا ہے اور یہ اس کا اپنا طریقہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.