تازہ ترین

اداکارہ نادیہ افغان نے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا

0

لاہور: پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور سے کراچی منتقل ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔ ان کے شوہر جواد کا پاکستان اسٹیٹ آئل میں تبادلہ کراچی ہو گیا ہے، جس کے باعث خاندان نے بھی نئے شہر میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں نادیہ افغان نے بتایا کہ وہ 1990 میں پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پہلی مرتبہ لاہور آئی تھیں اور اس کے بعد سے مسلسل اسی شہر میں مقیم ہیں۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاہور میں تقریباً 30 سال گزارے ہیں، اگرچہ ان کا قیام اس سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے۔

نادیہ افغان کے مطابق ان کے اہل خانہ نے اپنا سامان پیک کر لیا ہے اور کراچی میں ایک اپارٹمنٹ بھی تلاش کر لیا ہے۔ تاہم گھر کی تلاش آسان نہیں تھی کیونکہ ان کے پاس تین پالتو کتے ہیں اور بعض رہائشی سوسائٹیاں پالتو جانور رکھنے والے افراد کو رہائش دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل کے باوجود مناسب رہائش ملنے پر وہ شکر گزار ہیں اور کراچی میں زندگی کے ایک نئے مرحلے کے آغاز کے لیے پُرامید ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.