تازہ ترین

ٹائم میگزین نے عالیہ بھٹ کو بااثر بھارتی شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا

0

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک اور نمایاں اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں امریکی جریدے ٹائم کی پہلی ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ فہرست کے سرورق کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کو یہ اعزاز فلمی دنیا میں جاندار کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلمی شعبے میں خواتین کے لیے محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول کے فروغ کے لیے کوششوں پر دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فہرست جاری کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بھارتی شوبز کی ایک اہم اور بااثر آواز قرار دیا اور ان کے فنی سفر کو سراہا۔

رپورٹ میں عالیہ بھٹ کے ان چیلنجنگ کرداروں کا بھی ذکر کیا گیا جنہوں نے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔ ان میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں بہاری مزدور خاتون کا کردار خاص طور پر قابل ذکر ہے، جس پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

اداکاری کے علاوہ عالیہ بھٹ فلمی سیٹس پر خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے تحفظ کے حق میں بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے 2012 میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا اور ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ ملنا ان کے کیریئر کا ایک اور اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.