افغانستان کو بھارت سے سبق سیکھنا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے افغان طالبان حکام کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کو دھمکیاں دینے کا حق کسی کو حاصل نہیں۔
اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور افغان طالبان حکام کا نہیں کہ وہ اسے دھمکیاں دیں، افغانستان کو بھارت سے سبق سیکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ماضی میں ملکی خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور آئندہ بھی وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے تیار رہیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق عوام، حکومت اور مسلح افواج متحد ہیں، کوئی بھی دھمکی پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی اور نہ ہی ملک کے دفاع کے عزم کو کمزور کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔