تازہ ترین

ترک فضائیہ کے کمانڈر کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

0

راولپنڈی: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران نے پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.