تازہ ترین

امریکہ سے کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطری تجاویز قبول نہیں، ایران

0

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمود مالکی نے کہا ہے کہ قطر نے امریکہ کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے کوئی نئی قابل قبول تجویز پیش نہیں کی، جبکہ جوہری معاملے پر ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی حکام کے مطابق قطر کی جانب سے پیش کیے گئے خیالات تہران کو قابل قبول نہیں ہیں۔ محمود مالکی نے قطری وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں ایران، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان چار ملکی اجلاس ایران کی نیک نیتی اور خطے کے عوام کے مشترکہ مفادات کے لیے ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظہر ہے۔

اس سے قبل قطری عہدیدار کے حوالے سے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے قطری ثالثوں نے ایران کو ایک نیا مسودہ پیش کیا ہے۔

تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق تہران نے ان تجاویز کو قابل قبول قرار نہیں دیا اور جوہری معاملے پر اپنی پالیسی میں تبدیلی کی تردید کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.