تازہ ترین

اسلام آباد اعلامیہ پر اتفاق پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، عطاء اللہ تارڑ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد اعلامیہ پر اتفاق رائے پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان نے اس اہم اجلاس کی کامیاب میزبانی کے ذریعے اپنی سفارتی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔

اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد ایک خوبصورت دارالحکومت ہے اور اس اہم تقریب کی میزبانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے میڈیا کو اجلاس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے، جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کثیرالجہتی عالمی فورمز میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں اٹلی میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ ان کا دورۂ روس بھی جلد متوقع ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کے مطابق ان سرگرمیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے سفارتی روابط اور بین الاقوامی مصروفیات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.