تازہ ترین

بلائنڈ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

0

ڈھاکا میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میچ کے دوران بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ بھارتی بلے بازوں میں کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دنا وینکٹیش 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موصوله اطلاعات کے مطابق 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بلائنڈ ٹیم نے آخری اوور میں انتہائی دباؤ کے باوجود شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان کو کامیابی کے لیے آخری 2 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے کہ بلے باز نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا اور آخری گیند پر شاندار چوکا جڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں ٹائٹل کے لیے مقابلہ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.