تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی مخالفت کردی

0

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے اقدامات دہشت گردی کے خاتمے کا حل نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے سے دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اپنی جماعت کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ ان کی اپوزیشن جماعتوں سے دوبارہ رابطوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.