تازہ ترین

خیبرپختونخوا اسمبلی ارکان کی بعض مراعات اور قانونی تحفظات محدود کر دیے گئے

0

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کے اختیارات، استثنیٰ اور مراعات سے متعلق اہم تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، جن کے تحت ارکان اسمبلی کو حاصل بعض قانونی تحفظات محدود کر دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ترمیمی آرڈیننس 2026 کی منظوری دے دی ہے۔ آرڈیننس کے تحت صوبائی اسمبلی کے ارکان کو حاصل بعض مراعات اور تحفظات میں تبدیلی کی گئی ہے، جن میں حفاظتی حراست کے خلاف تحفظ بھی شامل ہے۔

یہ قانون سازی صوبے میں 11 اکتوبر کو ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس دوران ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) بھی قائم کی گئی، جو سابق قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع کی نگرانی کرے گی۔ حکام کے مطابق ان علاقوں کو سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.