تازہ ترین

پاکستان کا ایس سی او رکن ممالک کو مکالمے اور علاقائی تعاون مضبوط بنانے کا پیغام

0

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی دہلی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی مکالمہ مختلف نظریات اور ثقافتوں کے حامل افراد اور قوموں کے درمیان ہی ممکن ہوتا ہے۔ اگر تمام شرکا کی سوچ یکساں ہو تو اسے مکالمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے پاکستان کے تاریخی اور تہذیبی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ثقافتی روابط فارس اور عرب سے لے کر بخارا اور سمرقند تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کو اس مشترکہ تاریخی اور تہذیبی ورثے سے استفادہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے ثقافتی اثاثوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشترکہ نیٹ ورک قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کے قیام پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایس سی او کے مشترکہ پلیٹ فارم کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے رکن ممالک مشترکہ کوششیں کر سکیں۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے اجلاس سے اردو زبان میں خطاب کیا اور اپنی گفتگو میں اردو ادب کے عظیم شعرا مرزا غالب اور علامہ محمد اقبال کے اشعار اور افکار کا حوالہ بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.