سونے کی قیمت میں فی تولہ 3,500 روپے کی بڑی کمی
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 3,500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3,001 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 2,751 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 95 ہزار 770 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 35 ڈالر گھٹ کر 3,538 ڈالر پر آگئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 108 روپے سستی ہوکر 4,600 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 93 روپے کی کمی کے بعد 3,943 روپے کی ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.08 ڈالر کم ہوکر 41.22 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔