تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا دورہ کریں گے

0

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے اہم دوروں پر روانہ ہوں گے، جن کا مقصد پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے،  دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، وزیراعظم روسی صدر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان کے دورے کی دعوت دیں گے۔

پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر بات ہوگی، توانائی، تیل و گیس، صنعتی ترقی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے امور زیر غور آئیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور تجارتی ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔وزیراعظم روسی دورے کے بعد ایران جائیں گے، وزیراعظم 3 دسمبر سے شروع ہونے والے 18ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.