کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جعفر ایکسپریس کی ریلوے سروس بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد ٹرین آج سے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق مرمت کے کام کے باعث جعفر ایکسپریس کی سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی۔ مرمتی کام کے بعد ٹرین کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج سے اپنے مقررہ وقت کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جس سے دونوں شہروں کے درمیان ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔