تازہ ترین
براؤزنگ ٹیگ

quetta

کوئٹہ میں سرکاری نرخوں کی پابندی یقینی بنانے کے لیے دکانوں کا معائنہ

کوئٹہ کے سمنگلی روڈ پر اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں اور وزن کی پابندی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کارروائی کی۔ اس دوران گوشت فروشوں، دودھ فروشوں اور تندور مالکان کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ…

مادرِ وطن کے دفاع کا عزم، کوئٹہ میں 173 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے نوجوانوں نے پاک فوج میں شمولیت کے بعد بنیادی فوجی تربیت مکمل کرکے ملکی دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی جانب اہم قدم اٹھا لیا، بلوچ ٹریننگ ونگ کوئٹہ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 173…

قومی شاہراہ پر سوزوکی وین اور ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے بدرنگ میں سوزوکی وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور جاں…

پاک فوج کے دو پائلٹس کی شہادت، مینا مجید بلوچ کا اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مینا مجید بلوچ نے…

کوئٹہ میں پاک فضائیہ کا زیرِ تربیت طیارہ تباہ، میجر اور کیپٹن شہید

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فضائیہ کا زیرِ تربیت مشاق طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی…

مچھ میں ٹرک کے بریک فیل، خوفناک حادثے میں 7 افراد جان سے گئے

بلوچستان کے علاقے مچھ میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے نے کئی خاندانوں کو غمزدہ کر دیا، جہاں زمیندار ہوٹل کے مقام پر ٹرک اور وین کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے…

کوئٹہ میں غیر معیاری آٹے کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 افراد گرفتار

شہریوں کو غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت روکنے کے لیے کوئٹہ میں انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کردیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر غیر معیاری آٹے کی فروخت سے متعلق خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری…

کوئٹہ میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی، 10 خواتین سمیت 13 افراد گرفتار

کوئٹہ میں پیشہ ورانہ گداگری کی روک تھام کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خواتین سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ویلفیئر ہوم فار بیگرز کی ٹیم نے جناح روڈ، قندھاری بازار،…

کوئٹہ میں جامع سیکیورٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، 2,900 جدید کیمرے نصب ہوں گے

بلوچستان میں سیکیورٹی اور پولیسنگ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوئٹہ میں جامع سیکیورٹی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں جدید نگرانی کے نظام کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ کوئیک رسپانس فورس کے نئے…

کچلاک میں جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا

کچلاک: کچلاک ریلوے اسٹیشن پر جناح پیپلز ٹرین کا انجن پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلوے حکام کے مطابق کچلاک سے سریاب جانے والی جناح پیپلز ٹرین کا انجن ریلوے اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر…