شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر ڈھاکا واپسی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ان کے ترجمان سید معظم علی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نئی دہلی سے وطن واپس لانے کے لیے قومی فضائی کمپنی بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا طیارہ فراہم کیا جائے۔
شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں اپنی حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں، جس کے ساتھ ان کے 15 سالہ دورِ حکومت کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر شیخ حسینہ وطن واپس آئیں تو انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے خصوصی ٹریبونل نے 2024 کی احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے مقدمے میں شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم ان پر عائد الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔