تازہ ترین

پاکستان نے ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

0

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی ویمنز ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی اور گل فیروزہ نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم نے ہدف باآسانی حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.