تازہ ترین

بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبے میں معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے، سرفراز بگٹی

0

کوئٹہ: بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے تحت سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، جہاں رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی سول سنڈیمن پروونشل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں کامیاب انجیو پلاسٹی کی گئی۔ میر رحمت صالح بلوچ نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری علاج کی سہولیات دستیاب ہونے سے بلوچستان کے عوام کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے اور اضافی اخراجات برداشت کرنے سے نجات مل رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ سول سنڈیمن پروونشل اسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا مقصد بلوچستان کے عوام کو علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت سے نجات دلانا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ حکومت کی خواہش ہے کہ بلوچستان کا ہر شہری اپنے صوبے میں بروقت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.