غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں، 8 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے 8 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خان یونس میں المواصی کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 5 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے، کارروائی میں فرائض انجام دینے والے متعدد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب، غزہ سٹی کے ریمال محلے میں کیے گئے اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 سالہ بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ہوئے۔