تازہ ترین

جی 24 کی چیئرمین شپ ملنا عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار کا اعتراف ہے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے کو اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی سے عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کی آواز اور کردار مزید مؤثر ہوگا۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان نے فعال کردار ادا کیا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کیں۔

شہباز شریف کے مطابق جی 24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.