تازہ ترین

پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا حامی ہے، بلاول بھٹو

0

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، جبکہ پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا حامی ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں اور امریکہ و ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔

انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعلقات کے ساتھ اقتصادی تعاون بھی مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.