تازہ ترین

امریکا کا 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کا منصوبہ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی پہلی پرواز پیر کو امریکا سے روانہ ہوسکتی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے واپس بھیجے جانے والے افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

افغان شہریوں کے لیے کام کرنے والی ایک رضاکار تنظیم کے مطابق ممکنہ طور پر ملک بدر کیے جانے والے افراد میں ایسے افغان شہریوں کے رشتہ دار بھی شامل ہیں جنہوں نے کابل میں طالبان کی واپسی سے قبل امریکی فوج کے ساتھ تعاون کیا تھا۔

امریکی عہدیداروں کے مطابق انتظامیہ ان افغان شہریوں کی براہ راست کابل واپسی کا انتظام نہیں کرسکتی، اس لیے پاکستان ان افراد کی افغانستان واپسی کی نگرانی کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس افغانستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ اقدام غیرملکی شہریوں کے خلاف سخت پالیسی اور افغان شہریوں کو ملک بدری سے حاصل تحفظ ختم کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد امریکا پہنچنے والے متعدد افغان شہریوں کو خصوصی ویزے بھی جاری کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.