کھلاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، مائیک ہیسن
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سہ ملکی سیریز میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا سفر جاری رہنا خوش آئند ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مائیک ہیسن نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہر چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم کے باصلاحیت اور محنتی سپورٹ اسٹاف کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔