تازہ ترین

پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے پر آگئی

0

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز 2 ہزار 300 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوا، جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے کم ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں یہ کمی ایک روز قبل ہونے والے نمایاں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔ جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئے تھے۔ ہفتے کی کمی سے گزشتہ روز کا اضافہ جزوی طور پر واپس ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر فی اونس کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر پر آگئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی مقامی مارکیٹ میں 55 روپے فی تولہ کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 نومبر کو پاکستان میں سونا 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے فی تولہ جبکہ چاندی 4 ہزار 851 روپے فی تولہ رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.