تازہ ترین

کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا سوال

0

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کرنے اور اہل خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے مختصر مہلت دینے کے معاملے پر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ انہیں صبح 9 بجے فون موصول ہوا کہ مجسٹریٹ مولانا فضل الرحمان کا گھر خالی کروانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی قانون میں یہ طریقہ موجود نہیں کہ کسی کو صرف آدھے گھنٹے میں گھر خالی کرنے کا پابند کیا جائے۔ انہیں بتایا گیا کہ مجسٹریٹ کا مؤقف ہے کہ افغانیوں کو نکالنا ہے۔ کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغانی ہیں؟

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیر ملکی مہمانوں کے احترام میں احتجاج نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق گھر میں خواتین اور بچے موجود ہیں، جبکہ ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.