جماعت اسلامی نے لاہور میں 29 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا ہے، جس کے بعد اب یہ اجتماع 6 دسمبر کو منعقد ہوگا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق جلسے کی تاریخ میں تبدیلی بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں کی گئی ہے، جن میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی مینار پاکستان آمد اور وہاں کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے 29 نومبر کا جلسہ ایک ہفتے کے لیے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔