تازہ ترین

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بلوچستان کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بننے لگیں

0

بلوچستان میں زرعی شعبے کی ترقی اور بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کے اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں زرعی پیداوار بڑھانے کے نئے امکانات سامنے آرہے ہیں۔

گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، جن کے باعث پہلے غیر آباد رہنے والی زمینوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنایا جارہا ہے۔

مقامی کسانوں کے مطابق بہتر آبپاشی، معیاری بیج، کھاد اور جدید زرعی آلات کی فراہمی سے بنجر زمینوں پر بھی فصلیں اگانا ممکن ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبے کے آغاز سے قبل غیر آباد رہنے والی زمینیں اب سرسبز کھیتوں میں تبدیل ہورہی ہیں۔

کسانوں نے بتایا کہ پانی کی بہتر دستیابی کے باعث بلوچستان میں گندم اور چاول کی کاشت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے زرعی زمینوں کی بحالی اور کاشتکاری میں سہولتوں کی فراہمی پر اس پروگرام کو سراہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.