تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سندھ کی جامعات کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

0

ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے سندھ کا دورہ کیا، جہاں مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست میں سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت یونیورسٹی اور شہید اللہ بخش یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے مختلف سوالات کیے جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلی جوابات دیے۔

گفتگو کے دوران قومی شعور اجاگر کرنے، سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے کا ادراک پیدا کرنے اور ملکی دفاع میں پاک فوج کے کردار پر بھی بات چیت ہوئی۔

نشست میں شریک طلبہ نے کہا کہ اس ملاقات سے انہیں سوشل میڈیا پروپیگنڈے کو سمجھنے، قومی شعور کے فروغ اور ملکی دفاع میں پاک فوج کی خدمات کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

اختتام پر شرکا نے قومی یکجہتی، ملکی استحکام اور پاکستان کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل قومی سلامتی اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.