تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگوں کے دھماکے، 2 آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی

0

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے، دھماکوں کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دھماکوں کی زد میں آنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے تازہ واقعات نے عالمی بحری آمدورفت اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے اہم ترین سمندری راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات دنیا کے مختلف ممالک کو پہنچائی جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دونوں آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد جہازوں کو پیش آنے والے نقصان اور عملے کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 ایرانی بحری جہازوں کو امریکی بحری دستوں کی تحویل سے نکال لیا گیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس کارروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جہازوں کو امریکی دستوں کی تحویل سے واپس حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم کے مطابق آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.