تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 90 ہزار روپے سے تجاوز کرگئے

0

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ نرخ میں مزید 11 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 859 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس نرخ 115 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 676 ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.