ملک کی سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق اہم مشاورت کے لیے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت وفاقی وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں جے یو آئی اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق معاملات سمیت صوبائی اور قومی سطح کے سیاسی امور بھی زیرِ بحث آئے، جبکہ تینوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر مشاورت کی۔