تازہ ترین

کوئٹہ میں جے یو آئی کے صوبائی امیر سمیت پانچ سیاسی رہنما ایم پی او کے تحت نظر بند

0

بلوچستان میں پانچ اہم سیاسی رہنماؤں کی نظر بندی کے بعد سیاسی حلقوں میں توجہ محکمہ داخلہ کے اس اقدام پر مرکوز ہوگئی ہے، جس کے تحت جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر وہاں جیل عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے قانون کے تحت جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین سمیت پانچ سیاسی رہنماؤں کو کوئٹہ میں نظر بند کردیا ہے۔

اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق نظر بند کیے جانے والے دیگر رہنماؤں میں بلوچستان اسمبلی کے اراکین فضل قادر مندوخیل اور سید ظفر آغا شامل ہیں۔ پانچوں رہنماؤں کو گزشتہ شب مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ 27 نومبر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ نے سروے 144 میں واقع مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا، جس کے بعد وہاں جیل کا عملہ تعینات کردیا گیا۔

مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے تحت غیر متعلقہ افراد کی رہائش گاہ تک رسائی بھی روک دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.